حمل اور چھاتی سے دودھ پلانا (Pregnancy and breastfeeding)
2012 - اونٹاریوکا انسانی حقوق کا مجموعہ قوانین (مجموعہ قوانین و ضوابط) [Ontario Human Rights Code (the Code)] ایک ایسا قانون ہے جو مساوی حقوق اور مواقع فراہم کرتا ہے اور اونٹاریو میں ہرفردکی عزت اور وقار کو تسلیم کرتا ہے۔ مجموعہ قوانین کسی فرد کے خلاف امتیازی سلوک یا ان کی جنس، بمع حمل اور چھاتی سے دودھ پلانےکی وجہ سے انہیں پریشان کرنا قانون کی خلاف ورزی کے زمرے میں لاتا ہے۔